پولیس نے قائد آباد بم دھماکے کا 3دن بعد مقدمہ درج کرلیا

اے این پی کے دفتر کے باہر دھماکے کا مقدمہ عینی شاہد ارشد کی مدعیت میں درج


Staff Reporter May 15, 2013
فوٹو اطہر خان / ایکسپریس

ہفتے کو قائد آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی دفتر کے باہر کیے جانیوالے بم دھماکے کا مقدمہ 3روز گرز جانے کے بعددرج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو قائد آباد دائود چالی کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی دفتر کے باہر کیے جانیوالے بم دھماکے کے واقعے کو 3 روز گزر جانے کے بعدپیر اور منگل کی درمیانی شپ بم دھماکے کا مقدمہ الزام نمبر 193/2013قائد آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔



قائد آباد پولیس کے مطابق مقدمہ واقعے کے عینی شاہد لانڈھی فیوچر کالونی کے رہائشی ارشد خان ولد شیر افضل خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا اور مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 7ATA، ایکسپلوزیو ایکٹ 3/4 سمیت دیگر دفعات 302،324،427/34کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے روز دائود چالی کے قریب اے این پی کے علاقائی دفتر کے باہر رکشے میں کیے جانے والے بم دھماکے میں 11افراد جاں بحق اور 33 افراد زخمی ہو ئے تھے۔