پولیس میں وائر لیس آپریٹر کی بھرتی کیلیے امیدواروں کے تحریری امتحانات ہفتے کو ہونگے

امیدوار تحریری امتحان والے دن اپنے ہمراہ تحریری امتحان کا ٹوکن اور اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضرور لائیں۔


Staff Reporter May 15, 2013
امیدوار تحریری امتحان والے دن اپنے ہمراہ تحریری امتحان کا ٹوکن اور اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضرور لائیں۔ فوٹو: فائل

سندھ پولیس کے ترجمان نے ایسے تمام امیدوار جو وائر لیس آپریٹر سندھ پولیس کے جسمانی امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

ان کا تحریری امتحان18مئی بروز ہفتہ پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں ہوگا، ڈسٹرکٹ حیدر آباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈوالہیار ، جامشورو، دادو ، مٹیاری اور شہید بینظیر آباد کے کامیاب امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز حیدر آباد ڈویژن میں ہوگا،اسی طرح ڈسٹرکٹ لاڑکانہ ، شکار پور ، قمبر ، جیکب آباد اور کشمور ، ڈسٹرکٹ سکھر ،

خیر پور ، نوشہرہ فیروز ، گھوٹکی ، ڈسٹرکٹ میر پور خاص ، سانگھڑ ، مٹھی اور عمر کوٹ کے تحریری امتحانات بالترتیب پی ٹی سی لاڑکانہ، پولیس ہیڈ کوارٹر سکھر اور پولیس ہیڈ کوارٹر میر پور خاص میں ہونگے، امیدوار تحریری امتحان والے دن اپنے ہمراہ تحریری امتحان کا ٹوکن اور اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضرور لائیں۔