کراچی سے پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی مبینہ اشتہاری نکلا

ویب ڈیسک  جمعـء 3 اگست 2018
کسٹم کورٹ نے 29 اکتوبر 1997کو اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا، عدالتی حکم نامہ ؛ فوٹو: فائل

کسٹم کورٹ نے 29 اکتوبر 1997کو اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا، عدالتی حکم نامہ ؛ فوٹو: فائل

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 عزیزآباد سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار محمد اسلم کا اسمگلنگ کیس میں اشتہاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار محمد اسلم مبینہ طور پر اشتہاری نکلے۔ حلقہ این اے 254 سے اسلم خان کے مدمقابل  ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار شیخ صلاح الدین عدالتی فیصلہ لے کر ریٹرننگ آفس پہنچ گئے ہیں۔

شیخ صلاح الدین نے ریٹرنگ افسر کو کسٹم کورٹ کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ اسلم خان اسمگنگ کے کیس میں مفرور تھا، 29 اکتوبر1997 کو کسٹم کورٹ نے اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا، اسلم خان نے انتخابی دستاویزات میں حقائق چھپائے اس لئے وہ صادق و امین نہیں رہے، الیکشن کمیشن اسلم خان کو نااہل قرار دے۔  شیخ صلاح الدین نے مقامی عدالت کی جانب سے اسلم خان کو اشتہاری قراردیئے جانے والا حکم نامہ بھی پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔