موسم گرما کے لوازمات قلفی‘ گولے اور یخ مشروبات

موسم گرما میں تیزدھوپ کی وجہ سے زیادہ ترلوگ شام یا رات کے وقت تفریح کیلئے گھروں سے نکلتے ہیں۔


Qaiser Iftikhar May 19, 2013
موسم گرما میں تیزدھوپ کی وجہ سے زیادہ ترلوگ شام یا رات کے وقت تفریح کیلئے گھروں سے نکلتے ہیں۔ فوٹو : محمود قریشی

آج کے مصروف دورمیں اپنے لئے وقت نکالناانتہائی مشکل ہے۔

موسم گرما میں ویسے توتیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ ترلوگ شام یا رات کے وقت تفریح کیلئے گھروں سے نکلتے ہیں۔

لیکن کالج اور یونیورسٹی میں زیرتعلیم سٹوڈنٹس تودوپہرکے وقت بھی موسم کی شدت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں دستیاب مشروبات، قلفی، برف کا گولا اورگول گپے کھا کرتفریح کے مزے لوٹتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب دن دیہاڑے گلی، محلوں اورچوراہوں پرلگی شربت، قلفی، گول گپے اور برف کے گولے کی ریڑھیوں پرطلباء وطالبات کی بڑی تعداد دکھائی دیتی ہے۔

ویسے بھی موسم گرما میں تفریح کا مزہ تواپنے دوستوں اورسہیلیوں کے ساتھ وقت گزارکرہی آتا ہے اوراس کے ساتھ اگر کھوئے کی قلفی، شربت، برف کا گولا ، گول گپے ، چارٹ ہوجائیں توپھرتفریح کا مزدہ دوبالا ہوجاتا ہے اوردوستوں کے ساتھ بیتائے پل ہمیشہ کیلئے یادگاربن جاتے ہیں۔