علی گیلانی کا نواز شریف کو خط کشمیر سے وابستگی پر پاکستانیوں کو خراج تحسین

کشمیری عوام مستقبل کےتعین کیلیے47 سےاب تک6لاکھ سےزائدجانوں کی قربانیاں دےچکے،پاکستانیوں کی وابستگی یادرہےگی،خط کامتن.


Net News/News Agencies May 18, 2013
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنماشبیراحمدشاہ گھرمیں نظربند،کشمیری شہری لیاقت شاہ ضمانت پررہا،ہر ماہ تھانے میں حاضری. فوٹو: رائٹرز

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے واضح کیا ہے کہ کشمیر کاز کے ساتھ پاکستانیوں کی وابستگی کشمیریوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے میاں نوازشریف کے نام خط میں لکھاہے کہ کشمیری عوام جموں وکشمیر کے مستقبل کے تعین کیلیے 1947سے اب تک 6 لاکھ سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔ بزرگ رہنما نے خط میں کشمیر کاز کی والہانہ حمایت پر پاکستانی عوام کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کاز کے ساتھ پاکستانیوں کی وابستگی کشمیریوںکوہمیشہ یاد رہے گی۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا کے کسی بھی ملک سے بات چیت کا حق رکھتا ہے۔



ادھر مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیراحمد شاہ کو بانڈی پورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب سے روکنے کیلیے سرینگر میں گھر میں نظربند کردیا۔ ادھر دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری شہری لیاقت شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا ہے جسے پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔ عدالت نے لیاقت شاہ کو 20,000 روپے کے مچلکے اور بھارت سے باہر نہ جانے کی شرط پر ضمانت دی۔ کشمیر شہری لیاقت شاہ کو ہرماہ کپواڑہ میں مقامی تھانے میں حاضری دینی ہوگی۔ عدالت نے انھیں اپنی رہائش گاہ بھی تبدیل کرنے سے بھی منع کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں