ایٹلیٹکو میڈرڈ نے10ویں مرتبہ اسپینش کپ جیت لیا

ریئل میڈرڈ کیخلاف 14 برس بعد کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی وصول کی۔


Sports Desk May 19, 2013
ریئل میڈرڈ کیخلاف 14 برس بعد کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی وصول کی. فوٹو: اے ایف پی

ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ریئل میڈرڈ کیخلاف 14 برس بعد کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10ویں مرتبہ اسپینش کپ جیت لیا۔

فائنل میں روایتی حریف کیخلاف ایٹلیٹکو میڈرڈ کو اضافی وقت میں 2-1 سے جیت ملی، رئیل میڈرڈ کے کوچ جوز مورینو اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دوران میچ باہر بھیج دیاگیا، کوچ کو مقررہ وقت کے اختتام سے 13منٹ قبل ٹچ لائن سے دورکیاگیا، رونالڈو کو اختتامی لمحات میں حریف پلیئرز سے جارحانہ انداز اختیار کرنے پر ریڈ کارڈ دکھاکر میدان بدر ہونا پڑا، ریئل میڈرڈ اس سے قبل 25 مقابلوں میں لگاتار ایٹلیٹکو میڈرڈ کو شکست دیتا رہا تھا۔

اسے کھیل کے 14ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے لوکا موڈرک کے کارنر پر ہیڈر کے ذریعے گول کرکے برتری دلائی، ہاف ٹائم سے دس منٹ قبل ڈیاگو کوسٹا نے رئیل کی اپنی ٹیم کا خسارہ ختم کردیا،اضافی وقت کے آٹھویں منٹ میں مرنڈا نے ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول داغا، رئیل کے میسوٹ اوزیل، کریم بینزیما اور رونالڈو کی کاوشیں رائیگاں گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں