پاکستان چین سے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم خریدے گا

چینی کمپنی کا کروڑوں ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں اسٹیشنر کے نیٹ ورک تعمیر کرنیکا اعلان


AFP May 19, 2013
چینی کمپنی کا کروڑوں ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں اسٹیشنر کے نیٹ ورک تعمیر کرنیکا اعلان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان امریکاکے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے مقابلے میں چین کے سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم کا خریدا ر بننے جا رہا ہے۔

چینی کمپنی نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں اسٹیشنر کے نیٹ ورک تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے،چین کے نیوی گیشن سسٹم کو بیدو یا کمپاس کا نام دیا گیا ہے جس میں فوجی ایپلیکیشنز بھی ہیں، اسے امریکی گلوبل پوزیشننگ سسٹم جی پی ایس کے مقابلے پر تیار کیا گیا ہے۔



چین ، تھائی لینڈ، لائوس اور برونائی پہلے ہی یہ سسٹم استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان اسے استعمال کرنے والا پانچواں ملک بننے جا رہا ہے،یہ سسٹم تیار کرنے والے کمپنی بی ڈی اسٹار کے انٹرنیشنل بزنس ڈائریکٹرہو آنگ لی کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان رواں ماہ کے آخر تک اس کا خریدار بن جائے گا۔