خیبرپختونخوا90روزمیں بلدیاتی انتخابات کاوعدہ پوراکرینگے جاوید ہاشمی

صوبے کے عوام نے ثابت کردیاوہ نیاپاکستان چاہتے ہیں،سعودی طرزکی بادشاہت نہیں


INP May 19, 2013
سرائیکی صوبے کانعرہ لگانے والے آج کہاں ہیں، پی ٹی آئی کے صدرکاملتان بارسے خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ ہم اپنے وعدے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 90روز میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ نیاپاکستان چاہتے ہیں، عوام سعودی طرزکی بادشاہت نہیں چاہتے، جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر بعض جماعتوں نے سیاست کی، سرائیکی صوبے کا نعرہ لگانے والے آج کہیں نظر نہیں آتے۔ وہ ہفتے کو ملتان ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ اقتدار سب کو مل جاتاہے لیکن یہاں جلسے کرنا موت کو دعوت دیناہے، ان حالات میں تحریک انصاف نے ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کیے۔



انھوں نے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف اب ایک صوبے کی نہیں بلکہ قومی پارٹی ہے جسے انقلاب کی جدوجہد سے ووٹ ملے۔ عوام سعودی طرزکی بادشاہت نہیں چاہتے۔ مخدوم جاویدہاشمی نے کہا کہ نئے صوبے پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے۔ سرائیکی صوبے کا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے پر پارٹیوں نے سیاست کی۔ انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ثابت کردیاکہ وہ نیاپاکستان چاہتے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے صدر نے صوبہ خیبر پختونخوا میں 90روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان بھی کیا۔