مصباح الحق 100 چھکے لگانے والے 10 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

مصباح الحق نے12سالہ بین الاقوامی کیریئرمیں39ٹیسٹ،115ایک روزہ اور39 ٹوئنٹی20 مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔


Sports Desk May 20, 2013
مصباح الحق نے12سالہ بین الاقوامی کیریئرمیں39ٹیسٹ،115ایک روزہ اور39 ٹوئنٹی20 مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئرمیں چھکوں کی سنچری مکمل کرلی،وہ چھکوںکی سنچری مکمل کرنیوالے 10 ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے ۔

مصباح الحق نے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 39 ٹیسٹ، 115 ایک روزہ اور 39 ٹوئنٹی20 مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ طویل فارمیٹ میں انہوں نے 27، ایک روزہ میں 47 اورٹی ٹوئنٹی میں 26 چھکے لگا رکھے ہیں۔اْن سے قبل پاکستان کے شاہد آفریدی392، انضمام الحق193، وسیم اکرم178، عبد الرزاق168، محمد یوسف142، سعید انور111، اعجاز احمد110 ،یونس خان105اورعمران خان 100چھکے لگاکر یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ مصباح الحق سب سے کم انٹرنیشنل میچز کھیل کر اس منزل تک پہنچے ہیں۔شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ میں 392 چھکے لگا کر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں