اداکارہ ماورا حسین نے وکالت کا امتحان پاس کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 14 اگست 2018
ماورا حسین نے 85 فیصد نمبروں کے ساتھ وکالت کا امتحان پاس کرلیا ہے فوٹو:فائل

ماورا حسین نے 85 فیصد نمبروں کے ساتھ وکالت کا امتحان پاس کرلیا ہے فوٹو:فائل

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نےاداکاری کے ساتھ ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے وکالت کا امتحان پاس کرلیا۔

اداکارہ ماورا حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مصروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا تاہم انہوں نے اداکاری کی وجہ سے کبھی بھی اپنی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اداکاری کرنے کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کرتی رہیں۔

ماورا حسین وکالت کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور گزشتہ چند ماہ سےاپنے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔ اب ان کا رزلٹ آچکا ہے اور انہوں نے وکالت کا امتحان نہایت شاندار نمبروں سے پاس کرلیا ہے۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے بتایا کہ انہوں نے 85 فیصد نمبروں کے ساتھ وکالت کا امتحان پاس کرلیا ہے اور اتنے بہترین نمبرز حاصل کرکے وہ بہت خوش ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ میک اپ کروانے کے ساتھ پڑھتی ہوئی بھی نظرآرہی تھیں۔

واضح رہے کہ ماورا حسین عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘میں نظرآئیں گی، جس میں ان کے ساتھ اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور کبریٰ خان شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔