حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 15 اگست 2018
ڈویثرن بنچ جسٹس عبادالرحمان لودھی اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ہوگا۔

ڈویثرن بنچ جسٹس عبادالرحمان لودھی اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ہوگا۔

 اسلام آباد: (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپیل میں سزامعطل کرکے ضمانت کی رہائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ کا ڈویثرن بنچ اپیل کی ابتدائی سماعت کل کرے گا۔ ڈویثرن بنچ جسٹس عبادالرحمان لودھی اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 21 جولا ئی 2018 کو ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کوعمر قید کی سزاسنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔