جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  جمعرات 20 جون 2019
جانئیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے: فوٹو: فائل

جانئیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے: فوٹو: فائل

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

حالات سنوارنے کی کوشش کریں، ان گنت خوشیوں کے پھول آپ کے دامن میں ہونگے، اگر حسب سابق جذباتی بن کر احمقانہ اقدامات کرتے رہے تو ہر راہ کانٹوں سے پر ہو سکتی ہے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ نہ پہناتے جائیں، آپ کیسے انسان ہیں کیا اپنے خیالات پر بھی کنٹرول نہیں کر سکتے؟ چند دیرینہ امیدیں پوری ہو جائیں گی، موجودہ کاروبار کو ترقی دیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

تھوڑا سا خوش ہو جائیں کہ خواہش کے مطابق مدت سے الجھا ہوا کوئی مسئلہ اچانک سلجھ جائے گا یا پھر آپ کسی ایسے بڑے کام کو بڑی خوبی کے ساتھ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں جو کافی عرصہ سے الجھا ہوا تھا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

گھریلو ماحول خوشگوار رکھنے کی کوشش قابل ستائش ہے، ملازمت کے سلسلے میں نئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے لہٰذا ہر ممکن احتیاط کریں، کاروبار سے وابستہ افراد پورے اطمینان کے ساتھ کاروبار کریں ۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ بہت ہی باصلاحیت اور حوصلہ مند ہیں کیونکہ آپ نے گزشتہ کچھ عرصہ سے جن پریشان کن حالات کا سامنا کیا وہ ایسے نہیں تھے کہ انھیں فراموش کیا جا سکے، آپ کی جگہ کوئی دوسرا ہوتا تو ہمت ہار جاتا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مخالفت کو مزید ہوا نہ دیں یہ تو جنگل کی آگ ہے اگر بھڑک اٹھی تو سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے لہٰذا اگر کوئی مخالف صلح کرنا چاہے تو بھی اسے مایوس نہ کریں کیونکہ اسی میں آپ کی بھلائی چھپی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

یہ عرصہ آپ کے لیے بہتر کارگردگی کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے بہتر نتائج کے لیے زیادہ محنت کریں، مخالفین کی سازشوں سے ہرگز نہ گھبرائیں بفضل خدا آپ شر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

عزیزوں کے ساتھ بھی آپ کا سلوک عجیب و غریب ہو سکتا ہے، تعلیمی سلسلے میں کامیابی ہو سکتی ہے، اپنے دوستوں پر زیادہ بھروسہ ہرگز نہ کریں، کوئی دیرینہ آرزو دم توڑ سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

غیر ملکی سفر کے سلسلے میں پڑی ہوئی رکاوٹ کا خاتمہ کسی دوست یا رشتہ دار کی خصوصی مدد وغیرہ کے سبب ہو سکتا ہے، اگر کاروبار مشترکہ ہے تو پھر شریک کار پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

 

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

اندیشوں میں بہت حد تک کمی ہو سکتی ہے، بھائیوں سے جھگڑا ہو سکتا ہے، بسلسلہ محبت جزوی کامیابی ہو سکتی ہے، ذہن خاصا الجھ سکتا ہے، کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان نہ ہو سکے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بعض اوقات بہت ساری دیکھی بھالی چیزیں بھی دھوکہ دے جاتی ہیں اور پھر یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے مخالف کے پاس بھی اتنی ہی صلاحیتیں ہوں جتنی کہ آپ کے پاس ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ترقی کے بند دروازے خود بخود کھلتے چلے جائیں گے۔ بس ذرا اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو پوری ہمت و جرأت کے ساتھ بروئے کار لے آئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔