مختلف علاقوں سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

مختلف علاقوں سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی اور لاشیں تاحال ایدھی سرد خانے میں رکھی ہوئی ہیں.


Staff Reporter August 15, 2012
جمعہ کو کھارادر سے ایک شخص کی لاش ملی تھی،پیر کو آفیسر کالونی سے بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی

مختلف علاقوں سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی اور لاشیں تاحال ایدھی سرد خانے میں رکھی ہوئی ہیں ، جمعہ کو کھارادر سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے جسے تاحال شناخت نہیں کیا جاسکا ہے ، علاوہ ازیں پیر 13 اگست کو نبی بخش تھانے کی حدود گارڈن میں واقع آفیسر کالونی سے بوری میں بند لاش ملی جسے سر پر دو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ، مقتول نے ہلکی نیلی رنگ کی دھاری دار شرٹ اور بلیو جینز پہنی ہوئی ہے ، مقتول کی عمر تقریباً 28 سے 30 برس ہے ، ایدھی سرد خانے کے عملے کے مطابق متعدد افراد لاشیں دیکھ کر گئے ہیں لیکن کوئی بھی انھیں شناخت نہیں کرسکا ۔