نیو ٹائون پولیس نے سابق ڈی جی پارکس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ملازمت کےدوران وہ صرف ایک گاڑی اپنےاستعمال میںرکھ سکتےتھےلیکن انھوں نے پانچ گاڑیاں اپنےاستعمال میں رکھی ہوئی تھیں۔


Staff Reporter August 15, 2012
انھیں مئی 2012 میں ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا،اس کے باوجودگاڑیاں واپس نہیں کیں. فوٹو: فائل

نیو ٹائون پولیس نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی کے خلاف5سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا تاہم اس سلسلے میں نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ ہی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل سعید اختر کی مدعیت میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی خان کے خلاف زیر دفعہ406کے تحت ایف آئی آر نمبر 358/2012درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے وہیکل ڈپارٹمنٹ نے لیاقت علی کو متعدد بار محکمے کی گاڑیاں واپس کرنے سے متعلق خطوط لکھے تھے تاہم انھوں نے گاڑیاں واپس نہیں کی تھیں جبکہ ملازمت کے دوران وہ صرف ایک گاڑی اپنے استعمال میں رکھ سکتے تھے لیکن انھوں نے محکمے کی پانچ گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی تھیں۔