پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کیلیے مزید 75 کروڑ روپے کا قرضہ جاری

کاشف حسین  جمعـء 17 اگست 2018
2 ماہ کی تنخواہوں کے لیے قرضہ بجٹ 2018-19 سے دیا گیا ہے جو اسٹیل مل کے نیشنل بینک کے بن قاسم اکاؤنٹ میں منتقل ہوگا۔ فوٹو: فائل

2 ماہ کی تنخواہوں کے لیے قرضہ بجٹ 2018-19 سے دیا گیا ہے جو اسٹیل مل کے نیشنل بینک کے بن قاسم اکاؤنٹ میں منتقل ہوگا۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  نگراں وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مزید 75کروڑ روپے کا قرضہ جاری کردیا ہے۔

پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مزید 75کروڑ روپے کا قرضہ صدرمملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا جس سے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کوجون اور جولائی کے مہینوں کی تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔ 2 ماہ کی تنخواہوں کے لیے قرضہ بجٹ 2018-19 سے دیا گیا ہے جو اسٹیل مل کے نیشنل بینک کے بن قاسم اکاؤنٹ میں منتقل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے اربوں روپے کے واجبات وصول کرکے اسے بحال کرنے کے بجائے حکومتی قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے۔ پاکستان اسٹیل کو گیس کی فراہمی جون 2015سے بند ہے جس کی وجہ سے مل میں پیداواری عمل معطل ہے اور فی گھنٹہ 50لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ادارے کو گزشتہ 4 ماہ سے بغیر سربراہ کے چلایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔