این اے250الیکشن کمیشن کاعارف علوی کی کامیابی کااعلان

بائیکاٹ کے باوجودخوش بخت نے30365ووٹ لیے،نعمت اللہ کو11ہزار98ووٹ ملے


INP May 21, 2013
مکمل نتائج کے مطابق پی ایس112سے خرم شیرزمان اور113سے ثمرعلی بھی منتخب ۔ فوٹو : فائل

KHANEWAL: الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے250، پی ایس112 اور پی ایس113 کے 43پولنگ اسٹیشنوں میں ری پولنگ کے بعد پیرکو تینوں حلقوں کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عارف علوی این اے250 سے جبکہ پی ایس112 سے پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان اور پی ایس113 سے ثمرعلی خان کامیاب قرار دیے گئے۔ عارف علوی نے 77659ووٹ حاصل کیے۔ ان کی مدمقابل ایم کیوایم کی خوش بخت شجاعت نے 30365 اور جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان نے 11ہزار98ووٹ حاصل کیے۔ پی ایس113میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے ثمرعلی خان نے 38ہزار2سو47، سلیم ضیا نے11ہزار753 اور ایم کیوایم کے علی راشد نے 10 ہزار 532 ووٹ حاصل کیے۔



پی ایس112 میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے 3ہزار560 جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیوایم کے حافظ سہیل نے 22ہزار 913ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی، سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے11مئی کو ہونے والے انتخابات سے بائیکاٹ کردیاتھا جبکہ ایم کیوایم نے 3 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے پر انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں