- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
پریانکا چوپڑا اور نک جونزکی منگنی کی تصدیق ہوگئی
ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارواداکار نک جونز کی منگنی کی تصدیق ہوگئی۔
گزشتہ کئی روز سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم پریانکا نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی تھی لہٰذا ان کے چاہنے والے شش و پنج کا شکار تھے کہ پریانکا اور نک کی منگنی کی خبریں سچ تھیں یا محض افواہ تھیں تاہم اب دونوں کے روکے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پریانکا اور نک جونز کی منگنی کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کی منگنی؛ میں شاہ رخ کی عدم شرکت
پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے روکے کی رسم ممبئی میں ان کی رہائشگاہ میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیاپر جاری ہوئی ہیں جن میں پریانکا چوپڑا پیلے رنگ کےخوبصورت جوڑے میں نظرآرہی ہیں۔ جب کہ نک جونز بھی شیروانی سوٹ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
ایک اورتصویر میں پریانکا اورنک جونز کو رسموں کے دوران ہاتھ میں ہاتھ لیے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ پریانکا کے روکے کی رسم میں ان کی بہن پرینیتی چوپڑا نے بھی شرکت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کتنی ہے؟
روکے کی رسم دراصل پنجابی شادی کی رسومات کی سب سے پہلی رسم ہوتی ہے۔ یہ رسم سادگی سے منعقد کی جاتی ہے جس میں دولہا دلہن کے گھروالوں کے ساتھ قریبی دوست شرکت کرتے ہیں جب کہ اسی رسم میں شادی کی تاریخ طے کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز نے گزشتہ ماہ خفیہ طور پر منگنی کی تھی، دونوں کی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا کے دوران ہوئی تھی بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔