بھتہ خوری کا الزام ثابت 2 ملزمان کو8 برس قیدکی سزا

ملزمان نے ٹریول ایجنسی کے مالک سے پرچی کے ذریعے 36 ہزار سے زائد رقم وصول کی تھی۔


Staff Reporter May 22, 2013
عدالت نے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 5 برس اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3 برس قید اور مذکورہ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی اختیاری عدالت کے جج جلال الدین سومرو نے بھتہ خوری اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار ارشاد علی اور آصف کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر8 برس قید اور فی کس 15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 7 ماہ قید بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے ڈیفنس میں واقع مقامی ٹریول ایجنسی کے مالک اسامہ سے مختلف اوقات میں پرچی کے ذریعے 36 ہزار سے زائد رقم وصول کی تھی،29دسمبر کو ٹریول ایجنسی میں ملزمان مسلح داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دوبارہ 30 ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا۔




مدعی کی شکایات پر تھانہ ڈیفنس نے ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا عدالت نے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 5 برس اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3 برس قید اور مذکورہ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں