بالی ووڈ ستاروں کی  پریانکا کو منگنی کی مبارکباد

پریانکا اور نک کی منگنی کی خبر سن کر بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے دونوں کو مبارکباددینے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک August 19, 2018
پرینیتی چوپڑا، عالیہ بھٹ اور ہرتیک روشن سمیت متعدد فنکاروں نے پریانکا کو منگنی کی مبارکباددی، فوٹو:فائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آنے والی زندگی کے لیے بالی ووڈ ستاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےانہیں منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکارواداکار نک جونز نے باقاعدہ منگنی کرکے ان تمام افواہوں کو سچ ثابت کردیا جو کئی ماہ سے دونوں کے حوالے سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔ پریانکا کی منگنی کی خبر سن کر جہاں ان کے چاہنے والے حیرت اور خوشی کااظہار کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے بھی دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونزکی منگنی



پریانکا کے ساتھی اداکار اور ان کے دوست رنویرسنگھ نے پریانکا اور نک کو ان کی آنے والی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اداکار ہرتیک روشن نے بھی پریانکا کو مبارکباد دی۔ عالیہ بھٹ نے خوبصورت ایموجی کے ذریعے پریانکا کے لیے اپنے جذبات کاا ظہار کیا۔ نامور اداکارہ بپاشا باسو نے پریانکا اور نک جو نز کو ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعادی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



سونم کپور، ملائکہ اروڑا، شردھا کپور، ایشا گپتا اور ورون دھون نے بھی دونوں کو مبارکباد دی۔ پریانکا کی چھوٹی بہن اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے روکے کی رسم کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پریانکا کو مبارکباد دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کتنی ہے؟

اداکارہ پریتی زنٹا نے پریانکا اورنک کو ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ''پریانکا اور نک کو زندگی کے نئے سفر کے لیے بہت مبارکباد، میری دعا ہے کہ آپ دونوں کی زندگی میں محبت، خوشیاں ہمیشہ رہیں اور آپ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں''۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اورنک جونز اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ان کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے