ٹینسماریون بارٹولی پہلے راؤنڈ کی مہمان ثابت ہوئیں

اٹلی کی غیرمعروف پلیئر کیمیلا گریگور نے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی.


Sports Desk May 22, 2013
اٹلی کی غیرمعروف پلیئر کیمیلا گریگور نے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

اسٹراسبورگ اوپن ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ماریون بارٹولی، سیکنڈ سیڈ تمیرا پاسزک اور امریکی پلیئر کرسٹینا میک ہیل پہلے راؤنڈ کی مہمان ثابت ہوئیں۔

اٹلی کی غیرمعروف پلیئر کیمیلا گریگور نے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، نائس مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں اطالوی پلیئر فابیو فوگنینی نے ہموطن مارکو کو پچھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹراسبورگ اوپن ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ماریون بارٹولی کو پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست ہوگئی، انھیں اٹلی کی غیرمعروف پلیئر کیمیلا گریگور نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-2 سے ہرایا، سیکنڈ سیڈ آسٹریا کی تمیرا پاسزک بھی پہلے راؤنڈ کی مہمان بن گئیں، انھیں فرنچ پلیئر ورجینیا روزانو نے 6-1،6-4 سے زیر کر لیا، 6 سیڈ امریکا کی کرسٹینا میک ہیل کو ہموطن لورین ڈیوس نے 7-5،6-3 سے مات دیکر دوسرے راؤنڈ میں شرکت کا پروانہ حاصل کرلیا۔



دیگر فرسٹ راؤنڈ میچز میں کینیڈا کی ایوگین بوچارڈ نے اسپینش حریف سیلویا سولر کیخلاف 6-3،6-3 سے کامیابی حاصل کی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا سیٹکووسکا کو سوئیڈش پلیئر جوہانا لارسن نے ٹھکانے لگایا، ان کی جیت کا اسکور 6-2،2-6 اور 6-3 رہا، جمہوریہ چیک کی لوسیا ہارڈیکا نے اسپینش حریف گاربین مگروزا کو 6-4،6-3 سے زیر کرلیا، جورجیا کی ایناتاتشویلی نے فرنچ پلیئر کیرولین گارشیا کیخلاف سخت مزاحمت کی، ان کی فتح کا اسکور 6-7(4/7)،7-5 اور 6-4 رہا، روسی اولگا پچکووا کو پولش پلیئر میگدا لینٹی نے 6-4،7-6(7/2) سے قابو کرلیا، امریکی کھلاڑی شیلبی روجرز نے مارٹا ڈومچسکووا کیخلاف 6-2،7-5 سے فتح پائی۔

دوسری جانب فرانس میں جاری نائس مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں اطالوی کھلاڑی فابیو فوگنینی نے ہموطن مارکو کیچیناٹو کو 1-6،6-1 اور 6-2 سے مات دے کر پیشقدمی جاری رکھی، یوکرین کے سرگئی اسٹاک ہوسکی نے برازیل کے روگیریو دوترا سیلوا کیخلاف 6-2،6-3 سے کامیابی پالی۔علاوہ ازیں ڈیسلڈورف اے ٹی پی میں سلواکیہ کے گریگا زیملج نے بیلجین حریف ڈیوڈ گوفن کو 5-7،6-0 اور 6-2 سے ہرادیا، اگور سیجسیلنگ نے ایوگینے کورولیف کو 6-2،6-4 سے زیر کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں