عراق میں مزید 5 بم دھماکے اور جھڑپیں 3 فوجیوں سمیت 8 ہلاک

دھماکےاورجھڑپیں ترمینیہ اورصوبہ صلاح الدین میں ہوئیں، وزیراعظم نےملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کا اعلان کردیا.


APP/AFP May 22, 2013
عراقی صوبے صلاح الدین میں بم دھماکوں کے بعد شہری جائے وقوع پر جمع ہیں،اس واقعے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق میں 5 بم دھماکوں اور فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوگئے۔

رواں ماہ عراق میں پرتشدد واقعات میں 370 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی شہر ترمینیہ میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں اور ایک خودکش حملے کے نتیجے میں3 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، دریں اثنا صوبہ صلاح الدین کے علاقے تز خرماٹو میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے، دھماکے میں 10 مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، کرکوک شہر کی بھیڑوں کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے مزید 2 دو بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، دھماکوں میں درجنوں بھیڑیں بھی ہلاک ہوگئیں۔



اے پی پی کے مطابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کا اعلان کر دیا۔ بغداد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کابینہ ملکی سلامتی کی صورتخال کو یقینی بنانے کیلیے متعدد اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلد ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنا دیا جائے گا۔ ملک میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین ہونے والے پرتشدد واقعات میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں