بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی پھنستے دکھائی دینے لگے

وندو سے روابط رکھنے والے سری نواسن کے داماد سے ممبئی پولیس پوچھ گچھ کریگی


Sports Desk May 23, 2013
2 بکیز کو دبئی فرار ہونے میں مدد دینے والے اداکار نے شرطوں سے17 لاکھ روپے کمائے۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل کرپشن کیس میں بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی پھنستے دکھائی دینے لگے۔

گذشتہ روز چنئی سپر کنگز کے مالک و صدر بی سی سی آئی این سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن سے ممبئی پولیس نے پوچھ گچھ کا عندیہ دے یا، وہ ٹیم کے سی او او ہیں، ان کا نام اداکار وندو دارا سنگھ نے تحقیقات کے دوران لیا،گذشتہ 6 ماہ کے دوران دونوں کے کئی بار ٹیلی فونک رابطوں کا ثبوت بھی ملا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گروناتھ سے قربت کی وجہ سے ہی وندو کو چنئی سپر کنگز کے میچز میں وی آئی پی باکسز تک رسائی حاصل تھی۔



دریں اثنا عادی جواری وندو دارا سنگھ تقریباً ہر میچ پر ہی شرطیں لگاتے تھے، انھوں نے پولیس کو بتایا کہ کئی سال پرانے بکی دوست آنند نے انھیں جوئے کا عادی بنایا، وندو نے رواں آئی پی ایل سیزن میں سٹے بازی سے 17 لاکھ روپے کمانے کا انکشاف کیا مگر یہ رقم اب تک انھیں نہیں ملی تھی،انھوں نے2 بکیز کو دبئی فرار ہونے میں بھی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا، پوون جے پور اور جے پورکیلیے ہوٹل میں کمروں کا اداکار نے ہی انتظام کیا اور وہ انہی کی کار میں ایئرپورٹ تک گئے تھے، پولیس نے وندو کے گھر چھاپہ مار کر 3 موبائل فونز برآمد کیے جو پوون کے تھے، اداکار کا آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ بھی پولیس چھان بین کیلیے ساتھ لے گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں