کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات 5 افراد جاں بحق

بلدیہ ٹاون میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی نورمحمد کوڈکیتی میں مزاحمت پرٹانگ پرگولی مارکرزخمی کردیا گیا


ویب ڈیسک May 23, 2013
شہرمیں 20 سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیوات، موبائل فونز، اور دیگرسامان لوٹ لیا گیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہر میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات کاسلسلہ جاری ہے اور آج بھی 5 افراد کوابدی نیند سلادیا گیا جب کہ شہرمیں ڈاکوؤں اورلٹیروں نے بھی اپنی سرگرمیاں تیزکردیں۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں ، صدرپارکنگ پلازہ کے قریب موٹرسائیکل سوار25 سالہ فہیم کوقتل کردیا گیا ، مقتول لاہورکا رہائشی اور3 دن پہلے اپنے بڑے بھائی سے ملنے کراچی آیا تھا ، گارڈن کے علاقے میں محمدحسین کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا گیا جبکہ میوہ شاہ کے قریب ندی سے ایک اورنیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 2 افرادکی لاشیں ملی ہیں ، تینوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاون میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی نورمحمد کوڈکیتی میں مزاحمت پرٹانگ پرگولی مارکرزخمی کردیا گیا ، شہرمیں لوٹ مارکا بازاربھی گرم ہے، 20 سےزائد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیوات، موبائل فونز، اور دیگرسامان لوٹ لیا گیا اور پولیس حسب معمول کسی بھی ملزم کوگرفتارنہ کرسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں