بردہ فروش گروہ کے4کارندے گرفتار خاتون اور بچی بازیاب

گرفتاری موبائل فون کال ٹریس کرنے پر عمل میں آئی، سلمیٰ کو بہاولپور سے اغوا کیا گیا


Nama Nigar May 24, 2013
سکرنڈ پولیس کے مطابق ملزمان کو موبائل فون کال کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

PALLEKELE: پنجاب کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں کو اغوا کر کے سندھ میں فروخت کرنیوالے بین الصوبائی بُردہ فروش گروہ کے 4 کارندے ضلع بے نظیر آباد سے گرفتار، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے خاتون اور اس کی کمسن بچی کو بازیاب کرا لیا۔

تحصیل سکرنڈ میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں کو اغوا کر کے سندھ میں فروخت کرنیوالے بین الصوبائی بردہ فروش گروہ کے 4 کارندوں ڈاڈو جلبانی، میر محمد جلبانی، اللہ بخش عرف پوڑو اور شفیق بھٹی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بہاول پور سے اغوا کی گئی خاتون سلمیٰ اور اسکی بچی کو بازیاب کرا لیا۔



سکرنڈ پولیس کے مطابق ملزمان کو موبائل فون کال کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مقبول خبریں