بلوچستان کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

نو منتخب کابینہ کے اراکین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔


ویب ڈیسک August 27, 2018
نو منتخب کابینہ کے اراکین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔ : (فوٹو:اے پی پی)

بلوچستان کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال، اسپیکر صوبائی اسمبلی قدوس بزنجو، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی، نو منتخب کابینہ کے اراکین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں نوابزادہ طارق مگسی، سردارسرفراز ڈومکی، نور محمد دمڑ، عارف محمد حسنی، میر ضیاء لانگو، ظہور احمد بلیدی ،نصیب اللہ مری ،انجینئر زمرک اچکزئی ،سلیم کھوسہ ،سردار صالح بھوتانی شامل ہیں۔ کابینہ میں شامل اراکین میں سے7 کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی، 2 کا پاکستان تحریک انصاف اور ایک رکن کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔

 

مقبول خبریں