افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کی کارروائی پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

کابل میں کئے جانے والے حملے کے بعد جدید ہتھیاروں سے لیس طالبان نے قریبی عمارت پر بھی قبضہ کر لیا ہے، ترجمان طالبان


AFP May 24, 2013
کابل میں کار میں سوار خودکش حملہ آور نے برج شعارا کے انٹرچینج پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جسے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے دارلحکومت میں طالبان کی جانب سے کئے گئے خود کش حملے اوربم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا مقامی وقت کے مطابق 4 بجے برج شعارا کے انٹرچیج پر ہوا جس میں کار میں سوار خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے ميں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، دوسرے دھماکے میں اقوام متحدہ کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جب کہ تیسرا دھماکا افغان پبلک پروٹیکشن فورس کے دفتر کے قریب ہواجس کے بعد علاقے ميں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا کہ پہلا دھماکا خودکش تھا جس کے بعد جدید ہتھیاروں سے لیس طالبان نے قریبی عمارت پر بھی قبضہ کر لیا ،دوسری جانب افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسسز نے 2 حملہ آووروں کو بھی مارنے کا دعوی کیا ہے۔

افغانستان میں مہاجرین کے لیے کام کرنے والے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے حملوں میں ان کی ایک غیرملکی خاتون اور تین نیپالی سیکورٹی گارڈز بھی شدید زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں