ہری پور مسافروین کو حادثہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

سرائی گدائی پر مسافروین کو پیش آنے والے حادثے میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔


ویب ڈیسک May 26, 2013
جاں بحق ہونے والوں میں رشیدہ بی بی، سعیدہ بی بی، پانچ بچے انوشہ ،ثمینہ، مہرین، رابعہ،اورسنی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:

سرائی گدائی پل پر مسافر وین کو پیش آنےوالے حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بدقسمت متاثرین اتوار کی علی الصبح اپنے عزیز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر رخصت کرنے کے بعد واپس ایبٹ آباد جا رہے تھے کہ سرائی گدائی پل پر تیز رفتاری کے باعث وین کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ پل سے نیچے جاگری، حادثے کے وقت وین میں 22 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا جہاں سے 3 زخمیوں کوایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی رشیدہ بی بی، سعیدہ بی بی اور پانچ بچے انوشہ، ثمینہ، مہرین، رابعہ اور سنی کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں