چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے پر بائرن کے پلیئرز کا جشن

جرمن کلب پانچویں مرتبہ یورپین فٹبال کاحکمران بن گیا، فائنل میں ڈورٹمنڈ ناکام۔


Sports Desk May 27, 2013
جرمن کلب پانچویں مرتبہ یورپین فٹبال کاحکمران بن گیا، فائنل میں ڈورٹمنڈ ناکام۔ فوٹو: فائل

NAGPUR: جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے پلیئرز نے ہفتے کی شب یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کے بعد بھرپور جشن منایا، اس موقع پر بیشتر پلیئرز کے ساتھ ان کی بیگمات اور خواتین دوست بھی موجود رہیں۔

ٹائٹل فتح کے بعد ٹیم کے تمام پلیئرز اور آفیشلز پارک لین میں واقع گروسوینور ہاؤس ہوٹل میں جمع ہوگئے اور دل کھول کر جشن منایا، گذشتہ سیزن کے چیمپئنز لیگ فائنل میں پنالٹی شوٹ ضائع کرنے والے باستیان شواسٹینگر بھی اس مرتبہ ٹیم کی تاریخی کامیابی پر انتہائی خوش دکھائی دیے، تقریب میں باستیان کی خاتون پارٹنر سارا برانڈنر بھی شریک رہیں، فرنچ اسٹار فرینک ریبری بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس پارٹی میں شریک رہے، جرمن فٹبالرز ہینکس اور شواسٹینگر نے فلور پر جاکر ڈانس بھی کیا۔



قبل ازیں بائرن نے فائنل میں دوسری جرمن ٹیم بورسیا ڈورٹمنڈ کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی،ویمبلے گراؤنڈ پر بائرن کی فتح میں ڈچ اسٹرائیکر آرجین روبن نے کلیدی کردار ادا کیا، انھوں نے ٹیم کے پہلے گول میں معاونت کرنے کے بعد دوسرا اور فیصلہ کن گول خود اسکور کیا،فاتح ٹیم کا پہلا گول مینڈوزیک نے بنایا جبکہ ڈورٹمنڈ کا واحد گول گن ڈوگان نے پنالٹی پر کیا۔بائرن کی ٹیم نے مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ یورپین فٹبال کی حکمرانی حاصل کی ہے، اس کامیابی نے بارسلونا کے کوچ جوپ ہیکنز کو تاریخ کا چوتھا منیجر بنوادیا، جس نے دو مختلف کلبز کیلیے اس ٹرافی کو جیتا ہے، وہ اس سے قبل 1998 میں ریئل میڈرڈ کیلیے بھی یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں