ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا فائنل میں چنئی کو 23رنز سے شکست

آئی پی ایل کا چھٹا ایڈیشن ممبئی انڈینز نے جیت لیا، فائنل میں چنئی سپرکنگز کو 23رنز سے شکست ہوگئی۔


Sports Desk May 27, 2013
آئی پی ایل کا چھٹا ایڈیشن ممبئی انڈینز نے جیت لیا، فائنل میں چنئی سپرکنگز کو 23رنز سے شکست ہوگئی۔ فوٹو: بی سی سی آئی

فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر 148رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، افتتاحی پلیئرز ڈیوائن اسمتھ 4 اور آدیتیہ تار 0 کے جلد میدان بدر ہوجانے کے بعد دنیش کارتھک نے 21رنز بناکر ٹیم کو سنبھالادیا، امبتی رائیدو37 کے بعد کیرون پولارڈ نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی۔

انھوں نے 32 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے اور 3 سکسر جڑے، ڈیوائن براوو نے 42رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔چنئی کی ٹیم جوابی اننگز میں9وکٹ پر 125رنز بناسکی، کپتان مہندرا سنگھ دھونی 45 گیندوں پر 63رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، مرالی وجے 18رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، سری لنکا کے فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا، مچل جونسن اور ہربھجن سنگھ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔