دوران سفر طیارے میں میراڈونا نے نئی دوست اولیویا کی گردن دبوچ لی

ارجنٹائن کی ریاست سانتافی پروونس کے گورنر کی اہلیہ سیلویا ٹروسیلی نے بھی معاملے کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کیا.


Sports Desk May 27, 2013
دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،مسافر۔ فوٹو: فائل

غصیلے مزاج کیلیے مشہور سابق ارجنٹائنی فٹبالر و کوچ ڈیاگو میراڈونا نے دبئی سے وطن واپسی پر ہوائی جہاز میں اپنی نوجوان خاتون دوست روسیو اولیویا کی گردن دبوچ لی۔

طیارے کی بزنس کلاس میں سفر کرنے والے دیگر مسافروں اور جہاز کے عملے کے مطابق دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، طیارے میں موجود ارجنٹائن کی ریاست سانتافی پروونس کے گورنر کی اہلیہ سیلویا ٹروسیلی نے بھی معاملے کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کیا، طیارے کی اکانومی کلاس میں موجود مقامی صحافی کو دیگر مسافروں نے بتایا کہ میراڈونا اور ان کی جواں سال خاتون دوست اولیویا کے درمیان باکسنگ میچ کی صورتحال بنی ہوئی تھی، بیونس آئرس پہنچنے کے بعد انھوں نے تعاقب کرنے والے مقامی فوٹوگرافرز پر پتھر بھی پھینکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں