نوجوان علما ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیںمقررین

احادیث مبارکہ کے بغیرشریعت اسلامی کا تصورہی نہیں،مہتمم مفتی محمد نعیم کاخطاب.


Staff Reporter May 27, 2013
جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ختم بخاری شریف اور دستار بندی کی تقریب میںفارغ تحصیل طلبا شریک ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

نوجوان علما پاکستان کے مستقبل کی ضمانت اورملک وقوم کے نظریاتی واساسی سرحدوں کے محافظ ہیں۔

احادیث مبارکہ کے بغیرشریعت اسلامی کا تصورہی نہیں، پاکستان میں عوام دینی شعور رکھتے ہیں اسی وجہ سے یہاں دینی مدارس قرآن وسنت کی تعلیم دینے میں آزاد ہیں ان پر کوئی حکومتی تسلط نہیں مساجد سے حق کی آواز بلند ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم، شیخ الحدیث مولاناعبدالحمیدخان غوری ،استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ودیگر علما نے اتوار کو منعقدہ تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کے دوران کیا،آخری درس حدیث مولانا عبدالحمید، قاری القرا محمد ابراہیم کاسی ،قاری محمد حماد نے تلاوت اورحافظ ابوبکر،حافظ اسد، حافظ امان اللہ قاضی اور دیگر نعت خوانوں نے حمد اور نعت سنائیں۔



تقریب میں شیخ محمد مکی،شیخ ہاشم (سعودی عرب)، مفتی محمداسلم (سری لنکا)، مفتی عبد الغفور(بنگلہ دیش )نے خصوصی طورپرشرکت کی،اس موقع پر مولانا غلام رسول،مولانا ساجد محمود،مفتی عبداللہ شوکت، مفتی سیف اللہ خالد اور جامعہ کے اساتذہ، مقتدر علما کرام، مشائخ، خطبا آئمہ کرام، طلبا اور ان کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں جامعہ بنوریہ میں تعلیم مکمل کرنے والے617 طلباکی دستاربندی کی گئی۔