اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سری سانتھ اور اجیت چندیلا کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا

کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے سری سانتھ کے پولیس ریمانڈ میں 2دن بڑھانے کی درخواست کی تاہم عدالت نے اسے مسترد کردیا۔


ویب ڈیسک May 28, 2013
16 مئی کی رات دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ممبئی سے سری سانتھ، اجیت چندیلا اور انکیت چھاون کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹرز سری سانتھ، اجیت چندیلا اور 2 بکیز کو 4 جون تک ریمانڈ پر عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

نئی دہلی کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں دہلی پولیس نے سری سانتھ کے پولیس ریمانڈ میں 2 دن بڑھانے کی درخواست کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کرکٹرز سری سانتھ، اجیت چندیلا اور 2 بکیز کو 4 جون تک ریمانڈ پر عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

واضح رہے کہ 16 مئی کی رات دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ممبئی سے سری سانتھ، اجیت چندیلا اور انکیت چھاون کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا،دوران تفتیش ان کھلاڑیوں کی نشاندہی پر بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ اور کئی بکیز سمیت بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ میپن کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں