کوثرثقلین کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلاکا عدالتی بائیکاٹ

ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا


Staff Reporter May 29, 2013
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم نے مقامی وکیل کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور ان کے بچوں کی ہلاکت پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے. فوٹو : ایکسپریس

GUWAHATI: کراچی بار ایسوسی ایشن کے ممبر کوثرثقلین ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف کراچی کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

منگل کو ماڑی پور کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے کراچی بارکے ممبر کوثرثقلین اور ان کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،وکلا کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سٹی کورٹ ، ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس ، انسداد منشیات سمیت دیگر خصوصی عدالتوں میں زیر سماعت شاہ زیب قتل کیس ، حمزہ قتل کیس سمیت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ، جیل حکام نے بھی قیدیوں کو پیشی کیلیے عدالتوں میں نہیں بھیجا تھا ۔



اس موقع پر سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی نے وکیل کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج(بدھ کو) کراچی بار کا تعزیتی اجلاس طلب کیا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم نے مقامی وکیل کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور ان کے بچوں کی ہلاکت پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف اس واقعے کے بارے میں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے بلکہ آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ بدھ کو شہر میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق انھیں مکمل بریفنگ دی جائے، چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ساوتھ زون نے رپورٹ پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں