وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمبولینس کیلئے وی آئی پی موومنٹ روکنے کا حکم

ایمبولینس کو راستہ دینے کا کلچر عام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک September 09, 2018
ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا حکم نامہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایمبولینس کو گزرنے کا راستہ دینے کے لیے ہر قسم کی وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی، چاہے میری اور سیکورٹی پر مامور گاڑیاں بھی ہوں وہ بھی سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کے پروٹوکول نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے اور یہ کلچر عام کرنا ہوگا، جس کے لئے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔