گذشتہ24گھنٹوں میں7افراد قتل اور16 زخمی ایس ایس پی ساؤتھ

گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 7افراد کو قتل کردیا گیا


Staff Reporter August 15, 2012
گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 7افراد کو قتل کردیا گیا ۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران7افراد قتل ہوئے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں16افراد زخمی ہوئے۔

یہ بات سندھ پولیس کے ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی انھوں نے بتایا کہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 7افراد کو قتل کردیا گیا جس میں سے تین افراد ٹارگٹ کلنگ، ایک ڈکیتی مزاحمت، ایک ذاتی دشمنی، نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک جبکہ ایک شخص کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کردیا گیا انھوں نے بتایا کہ اس عرصے میں فائرنگ کے واقعات میں16افراد زخمی ہوئے۔