دماغ کی سرجری کےدوران گٹاربجانےوالے مریض کی ویڈیونے یوٹيوب پر تہلکامچادیا

آپریشن کے دوران بریڈ کو بے ہوش کرنے کے بجائے اس کے ہاتھوں کی حرکات کو مانیٹر کرنےکےلیے اسے گٹاربجانے کا کہا گیا۔


ویب ڈیسک May 30, 2013
آپریشن کے بعد بریڈ کی بیماری پر قابو پالیا گیا ہے اور اب وہ بغیر کسی دشواری کے زندگی گزار سکتا ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں دماغ کی سرجری کے دوران گٹار بجانے والے مریض کی ویڈیو نے یوٹيوب پر تہلکا مچادیا ہے۔


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 39 سالہ بریڈ کارٹر کے ہاتھوں کی غیرمعمولی حرکت کوختم کرنے کےلیے ڈاکٹروں نے اس کے دماغ میں ایک پیس میکر نصب کے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن کے دوران بریڈ کو بے ہوش کرنے کے بجائے اس کے ہاتھوں کی حرکات کو مانیٹر کرنے کےلیے اسے گٹاربجانے کا کہا گیا، جس پر عمل کرتے ہوئے بریڈ آپریشن کے دوران گٹار بجاتا رہا۔ ڈاکٹروں نے سرجری کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بریڈ کو یہ نوید سنائی ہے کہ وہ بھی عام زندگی گزار سکتا ہے۔ بریڈ کی جانب سے اس کے آپریشن کی وڈیو سماجی ویٹ سائٹ پر اپ لوڈ کئے جانے کے بعد لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔