سیف کرینہ کی دوسری بار والدین بننے کی تیاریاں

ویب ڈیسک  بدھ 12 ستمبر 2018
سیف علی خان اورکرینہ کپور کا بیٹا تیمور اپنی پیدائش سے قبل ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن چکا ہے فوٹو:فائل

سیف علی خان اورکرینہ کپور کا بیٹا تیمور اپنی پیدائش سے قبل ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن چکا ہے فوٹو:فائل

ممبئی: سیف علی خان اورکرینہ کپور نے دوسری بار والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی جس کے تحت دونوں کے ہاں اگلے بچے کی پیدائش دوسال بعد ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف اور کرینہ نے ایک بار پھر والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کی تصدیق کرینہ کپور نے خود کی ہے۔ بے بو حال ہی میں اپنی دوست امریتا راؤ کے ساتھ بھارتی تجزیہ نگار کومل نہتا کے چیٹ شو میں شریک ہوئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمور کے بارے میں سیف کی پیشگوئی

میزبان کومل نے کرینہ سے ان کے دوسرے بچے کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ اور سیف  دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں؟ جس کے جواب میں کرینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا جی ہاں بالکل، لیکن ہمارا دوسرا بچہ دوسال بعد ہوگا۔ انٹرویو کے دوران کرینہ نے مزید بتایا کہ انہیں اور سیف کو اپنے بیٹے کےلاڈ اٹھانا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے، چھوٹی سی عمر میں ہی تیمور کووہ شہرت حاصل ہوگئی ہے جو کسی بڑے اسٹار کو حاصل ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔