دوائیں مہنگی کرنے کا امریکی سفیر کا مطالبہ مستردکردیا سیٹھی

اب اندازہ ہوا کہ تنقید کرنا کتنا آسان ہے،خطاب، پریس کلب کیلیے10 لاکھ گرانٹ


Numainda Express May 31, 2013
اب اندازہ ہوا کہ تنقید کرنا کتنا آسان ہے،خطاب، پریس کلب کیلیے10 لاکھ گرانٹ۔ فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ دوائیں مہنگی کرنے کاامریکی سفیر کامطالبہ مستردکردیا۔

اب اندازہ ہوا کہ تنقید کرنا کتنا آسان ہے،شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بناکر قومی ذمے داری نبھائی ہے۔ میڈیا نے بھی انتخابی عمل کے دوران بھرپور تعاون کیا جس پر میڈیا کا شکرگزار ہوں۔ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں'' گیسٹ آف آنر'' پروگرام سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ایمانداری اور غیر جانبداری سے فرائض سر انجام دیے۔ شکر ہے کہ دو ماہ کے دوران نگران پنجاب حکومت کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔



وزیراعلیٰ نے پریس کلب کیلیے10لاکھ روپے کی گرانٹ کاا علان بھی کیا۔ کلب کی جانب سے وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو لاہور پریس کلب کی تاحیات کونسل ممبر شپ دی گئی۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ11ماہ کی قلیل مدت میں میٹروبس پروجیکٹ کی تکمیل شاندار کارنامہ ہے۔ حکومت کے اندر رہ کر اندازہ ہوا کہ باہر بیٹھ کر تنقید کرنا کتنا آسان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں