پاکستانی آبدوزاسکینڈل میں ملوث فرانسیسی بزنس مین گرفتار

لبنانی نژادزائدتقی الدین کے اسکینڈلزمیں سابق صدرسرکوزی ودیگرسیاست دان ملوث ہیں


AFP May 31, 2013
لبنانی نژادزائدتقی الدین کے اسکینڈلزمیں سابق صدرسرکوزی ودیگرسیاست دان ملوث ہیں فوٹو: فائل

پیرس پولیس نے ایک لبنانی نژادفرانسیسی بزنس مین زائدتقی الدین کو حراست میں لے کر ایک ہائی پروفائل سیاسی مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

حکام کو شبہ ہے کہ وہ فرار ہورہاتھا۔ تفصیلات کے مطابق زائدکے خلاف پاکستانی آبدوزاسکینڈل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور اس کے فرانس چھوڑنے پر پابندی ہے۔ زائد کے بارے میں یہ بھی کہا جاتاہے کہ اس نے ڈومینیکن ری پبلک سے سفارتی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مبینہ طورپر 2 لاکھ60ہزار ڈالر خرچ کیے۔

زائدکو فرانس میں متعدد اسکینڈلز کا سامناہے جن میں سے کئی میں سابق صدرسرکوزی اور دیگر ہائی پروفائل سیاست دان ملوث ہیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ سرکوزی نے اپنی 2007کی کامیاب انتخابی مہم کے لیے لیبیاکے سابق آمر معمرقذافی سے غیرقانونی رقوم وصول کیں۔ اس سلسلے میں سرکاری طورپر تحقیق جاری ہے۔



نیز گزشتہ برس فرانس کے عدالتی ذرائع کے مطابق زائد کے پاس سے مارچ2011 میں لیبیا سے آنے والی پرواز میں 1.5ملین یورو برآمد ہوئے تھے جس کے بعد اسے منی لانڈرنگ کے شبے میں حراست میں لے لیاگیا تھا۔ اس پر مزید ایک کیس 1994کے ہتھیاروں کے سودے میں مبینہ طورپر کمیشن لینے کا بھی ہے۔

جس کے بارے میں باورکیا جاتاہے کہ یہ رقم سابق وزیراعظم ایڈورڈبلاڈر کے صدارتی انتخاب کی مہم میں خرچ کی گئی تھی۔ سرکوزی اس مہم کے ترجمان اور اس وقت کے بجٹ منسٹر تھے، کراچی افیئر نے یوں بھی انھیں اپنے حصار میں لیا ہواہے۔ اس سلسلے میں جب زائد کے وکیل ڈومینک پینن سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے کسی تبصرے سے انکار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں