رینجرز کا لیاری میں چھاپہ مغوی تاجر بازیاب

ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر اور ایک پستول ملا ہے


Staff Reporter August 16, 2012
کھارادر کے رہائشی اقبال کو گینگ وار کے ملزمان نے اغوا کیا تھا ، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوںمیں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا، ڈی آئی جی ایسٹ کی خصوصی ٹیم نے5ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز نے لیاری میں چھاپہ مار کرمغوی تاجرکو بازیاب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ایس ایس پی خرم وارث کی ہدایت پرکارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سلیم عرف خشکا اور الطاف حسین عرف کاشف کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے مقامی تاجر یونس سے20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل کی تین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ کی خصوصی ٹیم نے ایک اطلاع پر سعود آباد کے علاقے میںکارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی عباس عمرانی، گل حسن مگسی، اسلم عرف ظفر گنجا، وسیع اور عبدالواحد کوگرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر اور ایک پستول ملا ہے۔