فیفا کا نسلی تعصب کیخلاف سخت سزاؤں کا اعلان

پہلی مرتبہ پر وارننگ یا جرمانہ ہوگا، دوسری بار ایونٹ سے باہر کردیا جائیگا.


AFP June 01, 2013
پہلی مرتبہ پر وارننگ یا جرمانہ ہوگا، دوسری بار ایونٹ سے باہر کردیا جائیگا۔ فوٹو : فائل

فیفا نے نسلی تعصب کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان کردیا، پہلی مرتبہ یا معمولی خلاف ورزی پر وارننگ یا جرمانہ عائد ہوگا۔

دوسری بار جرم کرنے پر ایونٹ سے بھی باہر ہونا پڑسکتا ہے، فیفا کانگریس میں قرار داد ایک کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی گورننگ باڈی فیفا نے فٹبال کو ہر قسم کے تعصب سے پاک کرنے کیلیے سخت ترین سزاؤں کی منظوری دے دی ہے، گذشتہ روز اس سلسلے میں مورشیس میں منعقد ہونے والی فیفا کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 204 جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔



فیفا کے مطابق پہلی بار یا پھر معمولی خلاف ورزی کرنے والے کو وراننگ یا جرمانہ کیا جاسکتا ہے یا پھر ٹیم کو بند دروازوں کے پیچھے کھیلنے کا حکم بھی دیا جاسکتا ہے اگر دوبارہ یہ جرم ہوا یا پھر کسی نے سنگین خلاف ورزی کی تو پوائنٹس کی کٹوتی یا ٹورنامنٹ سے ہی باہر کیے جانے کی سزا دی جائے گی، کوئی بھی شخص چاہے وہ پلیئر، آفیشل، ریفری یا کچھ بھی ہو، اس نے اگر خلاف ورزی کی تو اس پر پانچ میچز کیلیے پابندی عائد کردی جائے گی اس دوران اسے اسٹیڈیم میں داخل ہونے تک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں