پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز کے رضا ہنڈریکس 51 جبکہ جیسن رائے 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان اور ریچرڈ گلیسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے سمیر منہاس 58 جبکہ ڈیون کانوائے 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کراچی کنگز کے حسن علی اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔