جو روٹ نے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

انہوں نے یہ رنز 197 میچز کی 186 اننگز میں 20 سنچریز اور 49 نصف سنچریز کی مدد سے 50.66 کی اوسط سے بنائے


اسپورٹس ڈیسک October 22, 2026

جو روٹ نے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

راولپنڈی میں کھلیے جارہے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے دوران انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے آٹھ ہزار رنز مکمل کیے اور انگلینڈ کی جانب سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

انہوں نے یہ رنز 197 میچز کی 186 اننگز میں 20 سنچریز اور 49 نصف سنچریز کی مدد سے 50.66 کی اوسط سے بنائے۔

اس اننگز کے دوران انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو بھی پیچھے چھوڑا جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 7981 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے کوئی بلے باز ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز بھی نہیں بناسکا۔ سابق کپتان اوئن مورگن نے مجموعی طور پر (آئرلینڈ اور انگلینڈ) ون ڈے کیریئر میں 7701 رنز بنائے تاہم انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 6957 رنز بنائے۔