یمنی فضائیہ کی صوبہ ابیان میں بمباری القاعدہ کے 7 ارکان ہلاک 2 زخمی

بمباری دہشت گردوں کی جانب سے دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد کی گئی، یمنی ضضائیہ


AFP June 01, 2013
بمباری دہشت گردوں کی جانب سے دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد کی گئی، یمنی ضضائیہ فوٹو فائل

یمنی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 7 مشتبہ ارکان ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی فضائیہ نے دہشت گردوں کی جانب سے 2 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد صوبہ ابیان میں کے قصبہ مفعد کے نواحی علاقوں میں 2گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے 7 ارکان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، ایک سینئر فوجی اہلکار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جس وقت گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اس وقت القاعدہ ارکان زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں