محرم الحرام کے مہینے میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی 2 دن کیلیے بند

صرف شدید بیماروں، جاں بحق ہونے والے افرادکی میتوں کی منتقلی کی اجازت ہو گی۔


Numainda Express September 18, 2018
صرف شدید بیماروں، جاں بحق ہونے والے افرادکی میتوں کی منتقلی کی اجازت ہو گی۔ فوٹو؛ فائل

افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کل سے 2 دن کے لیے عارضی طور پر بند کر دی جائے گی جبکہ پاک افغان طورخم بارڈر بھی کل سے سیل کر دیا جائے گا۔

محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کے تحت یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں، یو این ایچ سی آر کے دونوں سینٹرز بند رہیں گے جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر بھی بند رہیں گے۔ صرف شدید بیماروں، جاں بحق ہونے والے افرادکی میتوں کی منتقلی کی اجازت ہو گی۔ نویں اوردسویں محرم الحرام کوطورخم بارڈر بند رکھا جائے گا۔

مقبول خبریں