تبدیلی اور انقلاب کی باتیں کرنے والے آج بھیک مانگ رہے ہیں مشاہداللہ خان

شوکت خانم کے نام پر بیوقوف بنانے والے اس کے بورڈ سے تنخواہ لیتے ہیں، مشاہداللہ خان


ویب ڈیسک September 18, 2018
کوئی ڈیم کے نام پر واردات ڈالنے کی کوشش نہ کرے، مشاہد اللہ خان۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی اور انقلاب کی باتیں کرنے والے حکومت میں آکر بھیک مانگ رہے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر 120 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، کوئی ڈیم کے نام پر واردات ڈالنے کی کوشش نہ کرے اور ایسا تاثر نہ دیں کہ کوئی نیا ڈیم بنا رہے ہیں، لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں اور دھوکا دینے کی کوشش نہ کریں، حکومت کسی نئی سائٹ پر ڈیم شروع کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے

مشاہداللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے کتنے ڈیم اور کتنی یونیورسٹیاں بنائیں؟ شوکت خانم بھی میرے اور عوام کے پیسے سے بنا ہے، شوکت خانم کے نام پر بیوقوف بنانے والے اس کے بورڈ سے تنخواہ لیتے ہیں۔

سینیٹرمشاہداللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے سوچتے بعد میں ہیں اور بولتے پہلے ہیں، کبھی بسکٹ انقلاب آرہا ہے اور کبھی سموسہ انقلاب آتا ہے، اب نعرے سن سن کرلوگوں کے کان پک گئے ہیں، یہ حکومت دھاندلی کے نتیجے میں بنی ہے، دھاندلی ثابت ہونے دیں ان کو اٹھا کر پھینکیں گے۔

مقبول خبریں