مقامی حکومتوں کے بغیرجمہوریت عوام سے دور رہے گی فاروق ستار

اپوزیشن میں رہ کر تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو


June 02, 2013
توانائی، مہنگائی، امن وامان بنیادی مسائل ہیں، معاشی ترقی کیلیے ترجیحات طے کرنا ہوں گی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی ر ہنماڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی چوتھی پوزیشن پر تھی، اس اسمبلی میں بھی اسی پوزیشن پر ہے، اپوزیشن میں رہ کر تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

342کا ایوان اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ جب تک مقامی حکومتیں نہیں آتیں ، جمہوریت سے عوام دور رہیں گے۔ ہفتے کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ترجیحات طے کرنا ہوں گی۔ توانائی، مہنگائی، امن و امان بنیادی مسائل ہیں۔



بلوچستان پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی تین مرتبہ اپوزیشن میں رہ چکے ہیںِ، اس مرتبہ بھی اپوزیشن میں رہ کے تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہیں گے۔