کراچی:
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کو بےنقاب کردیا، ملزمان کے قبضےسےبھارتی اورافغانی پاسپورٹ سمیت 101پاسپورٹ برآمد ہوئے،40سےزائد ممالک کی ویزہ اسٹیمپس بھی تحویل میں لی گئیں۔
گرفتارملزمان 10سال سےگھناونادھندہ کررہےتھے،کئی ممالک کےمسترد کردہ ویزوں کےحامل پاسپورٹ سےشواہد مٹانےسمیت دیگرنوعیت کی فراڈ کےلیےدرکارآلات ملزمان کےپاس موجود تھے،کینیڈا میں مقیم بھارتی خاتون نےاسائیلم کےلیےپاسپورٹ پاکستانی نیٹ ورک کےحوالےکیا، گرفتارملزمان نےپاسپورٹس پرچسپاں کرنےوالےربڑاسٹیمپس اورکاغذ پرمہرثبت کرنے کی چھوٹی موٹی فیکٹری لگا رکھی تھی۔
میاں محمد اجمل،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد انسانی سرکل کراچی نےجعلی امیگریشن،اسٹیمپس اورانسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کوبےنقاب کرکے5ملزمان کوگرفتارکرلیا،دیگر4ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہےہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل محمد اجمل میاں نےپریس کانفرنس کےدوران بتایاکہ ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ نےکارروائی کےدوران 2مسافروں تیموراحمد اورسید امان کوجنوی کوریا پروازکےذریعےروانگی کےدوران مشکوک سفری دستاویزات کی بنا پرآف لوڈ کیا۔
دوران جانچ پڑتال مسافروں کے موبائل فونزسے واٹس ایپ چیٹس اورمالی لین دین کےشواہد ملے،جن سےغیرقانونی امیگریشن اورجعلی دستاویزات کی تصدیق ہورہی تھی،تحقیقات کےدوران ایجنٹ آصف الرحمان سمیت دیگرساتھیوں کو گرفتار کیا گیا،جن کے قبضے سےمسافر کا اصل پاسپورٹ اورجعلی امیگریشن اسٹیمپس برآمد ہوئے۔
مزیدچھاپوں کےدوران ملزم عمران خان کےٹھکانےسے44پاسپورٹس جبکہ ایک دوسرے ملزم اسلم خان کےقبضےسے60پاسپورٹس اوربڑی تعداد میں جعلی امیگریشن اسٹیمپس برآمد ہوئیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کےمطابق برآمد ہونے والے101پاسپورٹس میں سےایک بھارتی اورایک افغانی پاسپورٹ بھی شامل ہے،بھارتی پاسپورٹ کینیڈامیں مقیم ایک بھارتی خاتون کا ہےجوبیرون ملک اسائیلم کےلیےگینگ کوبھیجاگیا تھا،مذکورہ گینگ 10سال سے کراچی میں کام کررہاتھا اور ابتدائی تفتیش کےمطابق اب تک سینکڑوں افرادکو جعلی سازی سے بیرون ملک بجھواچکا ہے۔
گرفتارملزمان کی تحویل سے40ممالک کی امیگریشن اسٹیمپس کےعلاوہ کاغذپربغیرسیاہی کی مہریں ثبت کرنےوالےآلات اورجعلی کارروائی کےبعد پاسپورٹس کے صفحات کی جانچ پڑتال کےلیے مختلف قسم کی لائٹس بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔
تحقیقات سےثابت ہواکہ ملزمان منظم نیٹ ورک کےتحت جعلی سفری ریکارڈ تیار کرکے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے،ملزمان کےخلاف پریوینشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 اور دیگرمتعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔