سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلادیا سسر گرفتار

سکینہ کا جسم 23 فیصد جھلس گیا ہے، ڈاکٹرز


Staff Reporter September 19, 2018
سکینہ کا جسم 23 فیصد جھلس گیا ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو:فائل

KARACHI: ابراہیم حیدری میں سسرالیوں نے بہو کو جلادیا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے سسر کو گرفتار کرلیا۔

بن قاسم پولیس کے مطابق میر شاہ محمد گبول گوٹھ کے رہائشی قربان علی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی 19 سالہ سکینہ کی شادی 8 ماہ قبل میر شاہ نامی نوجوان سے کی تھی جس کے بعد سے اس کے سسرال والے ان کی بیٹی پر ظلم و ستم ڈھارہے تھے، گزشتہ روز ساس سسر نے ان کی بیٹی کو آگ لگادی جس کی اطلاع ملنے پر وہ اپنی بیٹی کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سکینہ کا جسم 23 فیصد جھلس گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ قربان علی کی مدعیت میں درج کرتے ہوئے سکینہ کے سسر نواب علی کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔