عراقی صوبہ انبر میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک 5 اغواء

عراق بھر میں گزشتہ مہینے مختلف پرتشدد واقعات میں 600 سے زائد افراد کو ہلاک ہوئے۔


AFP June 02, 2013
مسلح افراد نے فلوجہ شہر میں عراقی آرمی کے لفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی کو ہلاک کردیا۔ فوٹو فائل

عراق کے مغربی صوبے انبر میں مسلح افراد نے 6 افراد کو ہلاک جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 5 کو اغواء کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے شامی سرحد کے قریب الرتبہ کے علاقے میں 3 ٹرک ڈرائیوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور ٹرک کو آگ لگا دی، ہلاک ہونے والے تینوں افراد شامی شہری تھے۔ اسی علاقے میں مسلح افراد نے دیگر کارروائیوں میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواء بھی کر لیا، پولیس کے مطابق تاحال ان وارداتوں میں کسی ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ایک اور واقعے میں فلوجہ شہر میں عراقی آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی کو ہلاک کردیا، فلوجہ میں ہی پیش آنے والے ایک واقعے انبر کے صوبائی چیف کے رشتہ دار کو ہلاک جب کہ اس کی بیوی کو زخمی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عراق بھر میں گزشتہ مہینے مختلف پرتشدد واقعات میں 600 سے زائد افراد کو ہلاک ہوئے۔

مقبول خبریں